9 ستمبر 2013 - 19:30
شام پر ممکنہ امریکی فوجی حملہ،بارک اوبامہ کی تنہائی

امریکیوں کی اکثریت نے اپنے ملک کے صدر بارک اوباما کے شام پر ممکنہ حملے کی مخالفت کی ہے۔

ابنا: امریکیوں کی اکثریت نے اپنے ملک کے صدر بارک اوباما کے شام پر ممکنہ حملے کی مخالفت کی ہے۔ عوامی سروے میں صرف 26 فیصد امریکی شہریوں نے اوباما کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ امریکا میں کئےگئے ایک عوامی سروے میں 61 فی صد افراد نے رائے دی ہے کہ کانگریس کو امریکی صدر کے شام میں فوجی کاروائی کے فیصلے کی حمایت نہیں کرنی چاہیئے۔26 فی صد افراد نے کہا ہے کہ وہ اوباما کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ سروے میں صرف 16 فی صد افراد نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ شام میں محدود کاروائی میں کوئی حرج نہیں جبکہ 75 فی صد امریکیوں نے شام میں فوج بھیجنے کی مخالفت کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شام پر امریکی جملے پر دنیا کے مختلف ملکوں نے مخالفت کا اظہار کیا ہے اور امریکی کانگریس اور سینٹ میں بھی اس سلسلے میں کافی اختلاف پائیجاتے ہیں جس کی بناء پر شام پر فوجی حملہ کرنے کے حوالے سے امریکی صدر بارک اوبامہ کافی پیچیدہ مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲